• صارفین کی تعداد :
  • 6333
  • 7/14/2008
  • تاريخ :

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد  1956ء میں شھر گرمسار کے ایک گاؤں ارادان میں پیدا ہوۓ ۔ ابھی ان کی عمر ایک سال ہی تھی  کہ ان کا خاندان تہران میں آ کر آباد ہو گیا ۔ انہوں نے اپنی پرائمری ، مڈل اور ہائی اسکول تک کی تعلیم تہران میں ہی مکمل کی ۔ پھر 1975ء میں آپ نے یونیورسٹی میں داخلہ کے حصول کے لۓ انٹری ٹیسٹ پاس کیا اور تہران کی سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی( دانشگاہ علم و صنعت )  میں سول انجینرنگ کی  تعلیم شروع کی ۔ 

گریجوایشن کرنے کے بعد ماسٹر کے لۓ بھی آپ نے 1986ء میں اسی  یونیورسٹی  میں اپنا تعلیمی سلسلہ جاری  رکھا ۔ 1989ء میں آپ Board of Civil Engineering Faculty  کے ممبر بنے  اور 1997ء میں آپ نے transportation engineering and planning میں پی ایچ ڈی کی  ڈگری  حاصل کی ۔

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد  انگریزی  زبان جانتے ہیں اور اپنی تدریس کے دوران انہوں نے بہت سے سائنسی مکالے لکھنے کے ساتھ مختلف میدانوں میں تحقیقی  کام سرانجام دیا۔ اسی دوران ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی سطح کے دسیوں طالب علموں کی theses اور تحقیقاتی کاموں میں رہنمائی فرمائی ۔

اپنی تعلیم کے دوران ہی انہوں نے سیاست میں حصہ لینا شروع کر دیا  تھا اور اسلامی انقلاب سے پہلے ہی مذھبی اور سیاسی جلسوں میں شرکت کیا کرتے تھے ۔ اسلامی انقلاب کی  کامیابی  کے بعد  یونیورسٹی میں ہونے کی  وجہ سے آپ کا   شمار علم و صنعت میں اسلامک اسٹوڈنٹس سوسائٹی کی  بنیاد رکھنے والوں میں ہوتا ہے  ۔ ایران عراق جنگ کے دوران آپ نے رضاکارانہ  طور پر جنگ میں حصہ لیا اور خاص طور پر انجینرنگ کے  میدان میں آپ نے اپنی خدمات انجام دیں ۔

 ڈاکٹر محمود احمدی نژاد  کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔

آپ کے کارنامے :

1. ماکو کے گورنر کی  حیثیت سے آپ نے خدمات انجام دیں ۔

2. خوی کے گورنر رہے ۔

3. صوبہ کردستان کے گورنر جنرل کے مشیر رہے ۔

4.  1993ء میں وزیر ثقافت و آموزش کے مشیر رہے ۔

5. 1993ء سے 1997ء  تک  صوبہ اردبیل کے گورنر جنرل  رہے ۔

6. 1989ء سے لے کر اب تک علم و صنعت یونیورسٹی کے سول انجینرنگ  کے سول انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ممبر رہے ۔

7. 2003ء سے 2005ء تک تہران شھر کے میئر رہے ۔

8. 24 جون 2005ء کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر منتخب ہوۓ ۔

9. اس کے علاوہ آپ نے بہت سے سیاسی  ،سماجی اور اقتصادی موضوعات پر  بہت سے مکالے تحریر کیے۔

10. آپ ایران کے مشہور اخبار ہمشہری سے وابسطہ رہے اور اخبار کے لۓ گران قدر خدمات سرانجام دیں ۔

11. ایران کی Tunnel Society اور سول انجینرنگ سوسائیٹی کے رکن رہے ۔

12. علم و صنعت یونیورسٹی میں اسلامک اسٹوڈنٹس سوسائٹی کی پہلی مرکزی  کمیٹی کے رکن رہے ۔

13.  ایران کی   Union of Islamic Associations of University and Higher Education Institutes  کی پہلی مرکزی کمیٹی کے رکن رہے ۔

                                          تحریرو پییشکش : شعبہ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

 حضرت آیت اﷲ العظمیٰ خامنہ ای " دام ظلہ " کی مختصر سوانح حیات

 شہید ڈاکٹر محمد حسین بہشتی