• صارفین کی تعداد :
  • 5598
  • 12/14/2008
  • تاريخ :

بیسن کی برفی

بیسن کی برفی

اجزاء:

بیسن ایک کپ
سوجی ایک کپ
چینی  دو کپ
دودھ ایک کپ
پسا ہوا کھوپرا   ایک کپ
چھوٹی الائیچی پاؤڈ چٹکی بھر
چاندی کے ورق   2 یا 3
گھی آدھا کپ
بادام پستے باریک کٹے ہوئے آدھی پیالی

         

ترکیب:

بیسن کو ہلکی آنچ پر بھون لیں (جلنا نہیں چاہیے ) اب چینی اور دودھ کو مکس کرکے سیرپ تیار کر لیں اور اس میں کھوپرا اور آدھا گھی شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں اور اس دوران الائیچی پاؤڈر بھی ڈال دیں۔ جب ایک اُبال آ جائے تو اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے چمچہ چلاتے ہوئے سوجی اور بیسن ملاتے جائیں جب سب بیسن اور سوجی ڈال لیں تو باقی گھی ڈال کر اتنا بھونیں کہ یہ مکسچر گاڑھا ہو کر دیگچی کے کنارے چھوڑنے لگے ۔اب ایک ٹرے میں گھی لگا کر چکنا کریں اور اس پر یہ مکسچر برابر پھیلا دیں 5 منٹ ٹھنڈا ہو جائے تو چاندی کے ورق لگا کر بادام پستے سے سجا کر ٹھنڈا ہونے دیں ٹھنڈا ہونے پر حسبِ پسند ٹکڑے کاٹ لیں۔

 

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

 ثابت مسور کی بریانی

 قديم شامي کباب