• صارفین کی تعداد :
  • 6427
  • 7/4/2011
  • تاريخ :

ايراني تکے

ايراني تکے

اجزاء:

گوشت پارچو کي شکل ميں

ايک کلو

پسا ہوا گرم مصالحہ

تين چٹکي

نوشادر

چھ ماشہ

ثابت لال مرچيں

اکيس عدد

سوکھي کچري

دو عدد

سوکھا دھنيا

نو ماشہ

پياز

آدھا پائو

خشک انجير

دو عدد

دہي

ايک پائو

گھي

ايک چھٹانک

نمک 

حسب ضرورت

ترکيب :

پياز کو زيادہ باريک کتريں ۔ پھر لال مرچوں کو ہاون دستہ يا کونڈے ميں موٹا موٹا کوٹ ليں۔ دھنيا باريک پيس ليں۔ بہتر يہ ہوگا کہ دھنيا پسا ہوا ليں۔ سوکھي کچريوں کو سل پر کچل ليں۔ نوشادر کو سل پر پيس کر خوب باريک کر لین يا اسے آگ پر رکھ کر پھلا ديں اور پيس کر اس کا سفوف بنا ليں۔ انجيروں کو سل پر بٹے کي ضربوں سے کچل کر پھيلا ليں۔ پھر ان سب کو ملا کر پيس ليں۔ گوشت کے پارچوں کو دہي کے نمکين پاني سے خوب اچھي طرح دھو ڈاليں اور کسي موٹے کپڑے پر پھيکا کر کسي سايہ دار جگہ ميں خشک کريں۔ اب پيسي ہوئي سب چيزيں دہي پتلا کر کے اس ميں ملا ديں اور خشک کئے ہوئے گوشت کے پارچوں پر لگا ديں۔ انہيں چار گھنٹے تک اسي حالت ميں پڑا رہنے دين پھر ان پر گھي مليں اور سيجوں پر چڑھا کر دھاگہ اوپر ليپٹ کر کوئلے کي آگ پر پختہ کريں۔

ipaki


متعلقہ تحريريں:

تندوری چکن

روٹي کباب

لائم ڈريسنگ سلاد

فش چرغہ

وئيل برگرز