• صارفین کی تعداد :
  • 4140
  • 9/25/2010
  • تاريخ :

سلفیّہ كسے كھتے ھیں؟

سلفیّہ كسے كھتے ھیں؟
سلفیہ دراصل چوتھی صدی ہجری میں  منظرعام پر آنے والے حنبلی مذھب کے ماننے والوں کے  ایک گروہ کا نام تھا جو اپنے عقائد میں  " احمد حنبل " کے پیروکار تھے  اور خود کو " احمد حنبل " سے نسبت دیتے تھے ۔ لیکن بعض حنبلی علماء نے اس نسبت پر اعتراض بھی کیا ۔

اس زمانے میں دو فرقے وجود میں  آ گۓ ۔ ایک کا نام  " سلفی " اور دوسرا  " اشاعرہ " تھا ۔ ان دونوں کے درمیان تناؤ پایا جاتا تھا اور دونوں ہی مذھب سلف صالح کی دعوت دیتے تھے ۔

ان دونوں کے عقائد ایک دوسرے سے مختلف تھے ۔ سلفیہ ، فرقہ معتزلہ کے طریقہ عمل کا مخالف تھا کیونکہ معتزلہ کے اسلامی عقائد یونانی منطق سے متاثر فلاسفہ کے طریقوں پر تھے  اور سلفیہ اس بات کے حامی تھی کہ اسلامی عقائد کو اسی طریقے سے بیان کیا جانا چاہیۓ جو صحابہ کرام اور تابعین کے زمانے میں رائج تھے ۔ یعنی اسلامی مسائل کو قرآن و حدیث کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہیۓ اور قرآن سے باہر کسی بھی دلائل پر غور نہیں کیا جانا چاہیۓ ۔

سلفیہ ، اسلام میں پاۓ جانےوالے  جدید عقلی اور منطقی طریقوں پر یقین نہیں رکھتے تھے کیونکہ یہ صحابہ کرام کے زمانے میں رائج نہیں تھے اور یوں وہ صرف قرآن و حدیث کی نصوص اور اس سے سمجھی جانے والی دلیلوں پر ہی یقین رکھتے تھے ۔ 

ان كا ماننا یہ تھا كہ ھمیں اسلامی اعتقادات اور دینی احكام میں چاھے وہ اجمالی هوں یا تفصیلی، چاھے وہ بعنوان اعتقادات هوں یا بعنوان استدلال قرآن كریم اور اس سنت نبوی جو قرآنی هو اور وہ سیرت جو قرآن وسنت كی روشنی میں هو؛ كے علاوہ كوئی دوسرا طریقہ اختیار نھیں كرنا چاہئے۔

سلفیہ دوسرے فرقوں كی طرح توحید كو اسلام كی پہلی اصل مانتے تھے، لیكن بعض امور كو توحید كے منافی جانتے تھے جن كو دوسرے اسلامی فرقے قبول كرتے تھے، مثلاً كسی مخلوق كے ذریعہ خدا كی بارگاہ میں توسل كرنا یا اس كو وسیلہ قراردینا، حضرت پیغمبر اكرم كے روضہٴ مبارك كی طرف منہ كركے زیارت كرنا، اور روضہٴ اقدس كے قرب وجوار میں شعائر (دینی امور) كو انجام دینا، یا كسی نبی اللہ یا اولیاء اللہ كی قبر پر خدا كو پكارنا ؛ وغیرہ جیسے امور كو توحید كے مخالف سمجھتے تھے، اور یہ اعتقاد ركھتے تھے كہ یہ امور(مذكورہ امور كو توحید كے مخالف سمجھنا) سلف صالح كا مذھب ھے اور اس كے علاوہ تمام چیزیں بدعت ھیں جو توحید كے مخالف اور منافی ھیں ۔

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

بدطینت لوگوں سے دوستی مت رکھو

اخلاص کا نتیجہ

شیعیان کی سفارش قبول ہوگی

علامات شیعہ از نظر معصومین علیھم السلام

اھل بيت سے محبت ايمان کامل کا تقاضا ہے  

اھل بیت سے محبت کا تقاضا

صحابہ کے بارے میں وہابیوں کا عقیدہ

شیعہ اور سنی علماءکے دوستانہ تعلقات

اللہ کی مرضی ہی اہلبیت (ع) کی رضا ہے

عفو اہلبيت (ع)