• صارفین کی تعداد :
  • 6471
  • 7/17/2010
  • تاريخ :

خراساني برياني

خراساني برياني

اشياء:

 

گوشت  ايک کلو
گھي ايک پائو
چاول ايک کلو
لونگ تين تولہ
الائچي تين تولہ
زعفران تين ماشہ
زيرہ سياہ حسب ضرورت
پياز آدھا پائو
ادرک دو تولہ
دودھ آدھا کلو
نمک تين تولہ
مرچ سياہ دو تولہ
زيرہ حسب ضرورت

 

ترکيب:

گوشت پر نمک، عرق ادرک اور پياز کا پاني مل کر رکھ ديں، پھر دہي ميں زعفران، سياہ مرچيں اور الائچياں پيس کر ملانے کے بعد گوشت کي بوٹيوں کو اس ميں لتھيڑ ديں، پھر ايک ديگچے ميں زيرہ ڈال کر اس پر بوٹيوں کي تہ جما ديں اور اوپر سے لونگيں ڈال کر آدھا گھي ڈال ديں، اور ديگچے کا منہ آٹے سے بند کر يں، آنچ اور تيز کر ديں اور ديگچے کے ڈھکنے پر بھي آگ رکھ ديں۔

کچھ دير بعد برياني کا پاني خشک ہو جائے گا اور گھي کي آواز آنے لگے گي اس وقت ديگچے کے نيچے سے آگ ہٹا کر اسے صرف کوئلوں پر دم ديں، اس ميں زيادہ سے زيادہ بيس منٹ لگائے جائيں، پھر برياني چولہے سے اتار لي جائے، گرم گرم ڈش ميں نکال کر دسترخوان پر پيش کريں اور کھانے والوں سے اپنے لئے تعريف سنيں۔

بشکریہ آئی پاک آئی ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

فش شاوڈر

گاجر سالاد